کراچی ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.527 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.963 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4,527 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17924 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.527 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.527 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.963 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4,527 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17924 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.710 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.285 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.225 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 201.570 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 50.785 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 34.605 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 16.236 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.828 ملین روپے رہی۔








