دوحہ۔13نومبر (اے پی پی):رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے دوحہ، قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ ماضی میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے نام سے منعقد ہوتا رہا ہے تاہم اس سال اسے نئے نام "رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ" کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ دو مرتبہ 2019 اور 2023 میں اپنے نام کیا تھا۔ اس مرتبہ ایونٹ میں …
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کل سے شروع گا
دوحہ۔13نومبر (اے پی پی):رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے دوحہ، قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ ماضی میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے نام سے منعقد ہوتا رہا ہے تاہم اس سال اسے نئے نام "رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ” کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ دو مرتبہ 2019 اور 2023 میں اپنے نام کیا تھا۔ اس مرتبہ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مقابلے ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل پاکستان شاہینز کی قیادت عرفان خان کر رہے ہیں جبکہ گروپ میں بھارت اے، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق دونوں گروپوں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جو 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ 23 نومبر کو دوحہ میں ہو گا۔ پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ (کل) جمعہ کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم کا دوسرا میچ 16 نومبر کو بھارت اے جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف شیڈول ہے۔ پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ ہمارا ٹریننگ کیمپ انتہائی کامیاب رہا جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور توجہ کے ساتھ سیشنز میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دوحہ میں ہمارا پہلا پریکٹس سیشن ہوا جہاں وکٹیں مرکزی پچ سے کافی مشابہ ہیں۔
ٹیم باؤلنگ میں لائن و لینتھ اور بیٹنگ میں اسمارٹ شاٹ سلیکشن پر فوکس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، اس لیے ہم اپنی طاقت کے مطابق پرعزم انداز میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔









