اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی، جب کوئی جرم ثابت نہ ہوا تو انھیں اقامے پر گھر بھیج دیا گیا،انھیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی،نواز شریف کے مشن کو پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے جاری رکھا ہوا ہے، …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی، جب کوئی جرم ثابت نہ ہوا تو انھیں اقامے پر گھر بھیج دیا گیا،انھیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی،نواز شریف کے مشن کو پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے جاری رکھا ہوا ہے، حالیہ چار سالوں میں گزشتہ پچاس سالوں سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، خدمت کی سیاست ایک مرتبہ پھر فاتح ہوگی ، 2018میں مخالفین کو ایک مرتبہ پھر شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ مختلف حیلے بہانے بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے روات میں کورٹانہ اور بھنگڑیل میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کورٹانہ میں 42لاکھ اور بھنگڑیل میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ کے عمائدین نے پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔وزر مملکت نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام آباد کی 90سے زائد آبادیوں میں گیس فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔منشور پر عمل کرنا ہمارا نصب العین ہے ، خدمت کی سیاست میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، اس دور میں کئیے گئے ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔








