وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم کے عہدے پر نواز شریف نہیں رہے مگر وفاق، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بھی ہماری حکومت ہے، عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس مینڈیٹ کو ہم بچائیں اور حکومت کریں، اس لئے بعض اوقات …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم کے عہدے پر نواز شریف نہیں رہے مگر وفاق، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بھی ہماری حکومت ہے، عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ اس مینڈیٹ کو ہم بچائیں اور حکومت کریں، اس لئے بعض اوقات حکمت عملی کی بھی ضرورت ہے، یہ صرف میاں نواز شریف کی ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی ہے کہ عوام کو سازشوں سے آگاہ بھی کیا جائے اور وقت آنے پر سازشی کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے، 2018ءکو الیکشن ہونے چاہئیں اور جو بھی پارٹی جیت کر آئے اقتدار اس کے حوالے کیا جائے، پاکستان کو آگے لے جانے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی پارٹیوں پر عائد ہوتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے بارے میں نہیں کہتے مگر کچھ کردار ضرور ہیں جو حکومت کے خلاف سازش میں مصروف ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا، قوم ان کرداروں کو اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں چار مارشل لاء لگ چکے ہیں دوبارہ آپ کی حکومت ختم کی جا چکی ہو تیسری بار سازشوں کا سامنا ہو ایسی صورت میں بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے مثال کے طور پر پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے میں پارٹی میں دو آراءتھےں اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ اگر مشرف کو جانے دیا گیا تو حکومت قوم کو کیا جواب دے گی۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو جانے نہیں دیا گیا تو جمہوری نظام خطرے میں پڑ جائے گا اور بھی بہت کچھ بھگتنا پڑے گا۔

Leave a Reply