لاہور۔13نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام 13واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے چوتھے دن ٹیم ماسٹر پینٹس اور انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی اچھی تعداد فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں موجود تھی۔ پہلے تین ٹیموں ماسٹر پینٹس، بلوچستان اور چکور وینجرز کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو …
میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ ، ماسٹر پینٹس اور انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔13نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام 13واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے چوتھے دن ٹیم ماسٹر پینٹس اور انڈس پولو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی اچھی تعداد فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں موجود تھی۔ پہلے تین ٹیموں ماسٹر پینٹس، بلوچستان اور چکور وینجرز کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے
جن میں ماسٹر پینٹس نے پہلے ٹیم بلوچستان کو 4-1سے اور پھر چکور وینجرز کو 4-2.5سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ادھر انڈس پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 8-5.5سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈس پولو کی طرف سے ابراہیم خلیل نے تین، پیر مجیب اور بلال حئی نے دو دو اور محمد علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔ سلا پولو کی طرف سے ڈاکٹر حمزہ اعجاز نے تین اور جارج البرٹو نے ایک گول سکور کیا۔








