ملتان، پی سی بی انٹر کلب ،کریسنٹ کلب اور بولان کلب کامیاب

ملتان۔ 13 نومبر (اے پی پی):پی سی بی انٹر کلب کے سلسلہ میں کریسنٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 371رنز بنائے صہیب مقصود 116حسیب ناظم 94شعیب 86رنز بنائے علی جمخانہ کی طرف سے محمد زوہیب دو شیخ ابیل طحہ بلال اور نعمان اسلم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے علی جمخانہ مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 301رنز …

ملتان۔ 13 نومبر (اے پی پی):پی سی بی انٹر کلب کے سلسلہ میں کریسنٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 371رنز بنائے صہیب مقصود 116حسیب ناظم 94شعیب 86رنز بنائے علی جمخانہ کی طرف سے محمد زوہیب دو شیخ ابیل طحہ بلال اور نعمان اسلم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے علی جمخانہ مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 301رنز بناسکی۔ محمد حسان 107 محمد زوہیب 44ریاض احمد 34 رنز بنائے عدنان اعجاز صہیب مقصود نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

دلشاد علی محمد آصف ایمپائرز سلمان علی سکورر تھے۔ دوسرے میچ میں بلوچ سٹار کلب پہلے کھیلتے ہوئے 149کے مجمو عی سکور پر آوٹ ہوگئی۔ لیاقت بلوچ 43شہزاد 33رنز بنائے بولان کلب کی طرف سے محمد آصف چار کبیر خان نے تین وکٹ حاصل کیں ۔بولان کلب نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا اسد نے 73رنز ناٹ آوٴٹ اور محمد آصف ناٹ آئوٹ رہے، حبیب الرحمان اشرف ملک اور عظیم حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بلال حنیف اور عبدالدوف ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے۔اے او کلب ملتان اور قاسم باغ ینگسٹر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں