اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مردوں اور خواتین جوڈو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے 35ویں نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مردوں اور خواتین جوڈو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مردوں کے ایونٹس 10ویٹ کیٹگریز جبکہ خواتین کے 8ویٹ کیٹگریز …
35 ویں نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مردوں اور خواتین جوڈو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مردوں اور خواتین جوڈو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے 35ویں نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مردوں اور خواتین جوڈو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مردوں کے ایونٹس 10ویٹ کیٹگریز جبکہ خواتین کے 8ویٹ کیٹگریز پر مشتمل تھیں۔
مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 50 کلو گرام میں سخی میرو رند کلب کے عصمت اللہ رند، 55 کلو گرام میں قلعہ سیف اللہ کے شیر خان، 60 کلو گرام میں سخی میرو رند کلب کے مقصود احمد رند، 66 کلو گرام میں قلعہ سیف اللہ کے مطیع اللہ، 73 کلو گرام میں سخی میرو رند کلب کے محمد نعیم، 81 کلو گرام میں سخی میرو رند کے خدا بخش اور 90 کلو گرام میں سخی میرو رند کے محمد رمضان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 35 ویں نیشنل گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا
جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں تمام ویٹس میں سخی میرو رند کلب کوئٹہ کی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا جن میں 40 کلوگرام گل نسرین، 44 کلوگرام میں زہرہ ،48 کلوگرام میں عقیلہ، 52کلوگرام میں مناہل، 57کلوگرام میں عائشہ، 63 کلوگرام میں سعدیہ اور 70 کلوگرام میں ثمرین شامل ہیں۔ نور احمد رند نے بتایا کہ یہ ٹرائلز بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن
بلوچستان سپورٹس بورڈ اور بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی تین روزہ تک ابرار ہال ایوب سٹیڈیم، کوئٹہ منعقد ہوئے جس میں صوبے سے بڑی تعداد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔








