کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):تُرکیہ کی ٹیم پانچویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں فاتح قرار پائی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانےاور سی مین شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تُرکیہ کی ٹیم 3 گولڈ میڈلز …
تُرکیہ پانچویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 کا فاتح قرار

مزید خبریں
کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):تُرکیہ کی ٹیم پانچویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں فاتح قرار پائی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانےاور سی مین شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تُرکیہ کی ٹیم 3 گولڈ میڈلز حاصل کر کے مقابلوں میں فاتح قرار پائی جبکہ ایران کی ٹیم کو رنرز اپ قرار دیا گیا ۔کمانڈر کراچی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ایونٹ کے شاندار انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور شرکاء کو کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کی تاکید کی۔ قبل ازیں، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیاءُ الرحمٰن نے اپنے خطاب میں چیمپئن شپ کا جائزہ پیش کیا۔ اس ایونٹ میں آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان نیول اکیڈمی کی میزبان ٹیم نے شرکت کی۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں سمندری کھیلوں کو فروغ دینا اور دوست ممالک کی بحریہ کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول وعسکری حکام اور سفارت کاروں اور سول معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








