اسلام آباد پولیس کا کراچی کمپنی میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں جرائم کے تدارک اور امن و امان کی بہتری کے لیے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جو ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں مکمل ہوا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن میں لیڈیز پولیس سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ آپریشن سے قبل تمام اہلکاروں کو جامع بریفنگ دی گئی۔ پولیس …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں جرائم کے تدارک اور امن و امان کی بہتری کے لیے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جو ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں مکمل ہوا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن میں لیڈیز پولیس سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ آپریشن سے قبل تمام اہلکاروں کو جامع بریفنگ دی گئی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 89 مشتبہ افراد، 75 گھرانوں اور 18 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ 47 موٹر سائیکلوں اور 26 گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ آپریشن کے دوران 12مشکوک افراد کو مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانے منتقل کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایسے گرینڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چیکنگ کے دوران مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس ہیلپ لائن پر دیں ۔

مزید خبریں