کوئٹہ۔ 14 نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب کے رجسٹرار امیر محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی وفاقی محتسب کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کا ادارہ لوگوں کی دادرسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، تاکہ شہریوں کو بغیر کسی دقت کے ان کی دہلیز پر انصاف مل سکے۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو …
عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی وفاقی محتسب کا اولین فریضہ ہے، رجسٹرار وفاقی محتسب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب کے رجسٹرار امیر محمد رند نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی وفاقی محتسب کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کا ادارہ لوگوں کی دادرسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، تاکہ شہریوں کو بغیر کسی دقت کے ان کی دہلیز پر انصاف مل سکے۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
رجسٹرار امیر محمد رند نےکہا کہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر شکایات کے ازالے کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کاری مضبوط بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں کے طرزِ عمل میں بہتری اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے موثر نگرانی جاری ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے بلا جھجھک وفاقی محتسب سے رجوع کریں، کیونکہ ادارہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔








