اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاجروں کے بیرون ملک مسائل کے حل کےلئے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیشن کو فعال بنایا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کےاجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز ضمیر حسین گھمرو اور دنیش کمارکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیشن میں آئین کے مطابق نمائندگی دی جاتی …
تاجروں کے بیرون ملک مسائل کے حل کےلئے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیشن کو فعال بنا دیا ہے،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاجروں کے بیرون ملک مسائل کے حل کےلئے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیشن کو فعال بنایا ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا کےاجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز ضمیر حسین گھمرو اور دنیش کمارکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیشن میں آئین کے مطابق نمائندگی دی جاتی ہے، موجودہ حکومت نے اس ٹریڈ کمیشن کو فعال بنایا ہے، ا س سے بیرون ملک تاجروں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، اس کمیشن میں میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے تعیناتیاں کی گئی ہیں۔








