پاکستان اور روس کا ”ایشیا میں سلامتی کے مسائل“ پر دوطرفہ مشاورت کا اسلام آباد میں افتتاحی اجلاس

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس نے”ایشیا میں سلامتی کے مسائل“ پر دوطرفہ مشاورت کا افتتاحی اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میںمنعقد کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل کے تعاون کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی اوچنیکوف اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (آرمز کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی) …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس نے”ایشیا میں سلامتی کے مسائل“ پر دوطرفہ مشاورت کا افتتاحی اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میںمنعقد کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل کے تعاون کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی اوچنیکوف اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (آرمز کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی) اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے درمیان ہوا۔

‘اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے ایشیا پیسیفک خطے میں سلامتی کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں سمیت متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مختلف علاقائی اتحادوں اور شراکت داریوں سے جڑے چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے بات چیت کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران الیکسی اوچنیکوف نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسیفک) عمران صدیقی اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان مکالمے اور سفارت کاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تعاون پر مبنی ایسے راستوں پر عمل کرنے کےلئے پرعزم ہے جو خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیتے ہیں۔

مزید خبریں