پاکستان اور سری لنکا دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا، شاہین آفریدی میچ نہیں کھیل رہے

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے، جب …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں،

شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کے بعد اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں