بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کا وفد وطن واپس روانہ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کا وفد وطن واپس روانہ ہو گیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ڈاکٹر سنتوش پاوُدل، مشیر آئی اے پی پی برائے آئی ایس سی، فیونا سورکھیتی، ڈائریکٹر آئی ایس سی سیکرٹریٹ، پرکاش بابو تھاپا، سٹاف آئی ایس سی (انٹرنیشنل آرگنائزیشن یو پی ایف) اور جیتندر شریستا، سٹاف آئی ایس سی سیکرٹریٹ …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کا وفد وطن واپس روانہ ہو گیا۔

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ڈاکٹر سنتوش پاوُدل، مشیر آئی اے پی پی برائے آئی ایس سی، فیونا سورکھیتی، ڈائریکٹر آئی ایس سی سیکرٹریٹ، پرکاش بابو تھاپا، سٹاف آئی ایس سی (انٹرنیشنل آرگنائزیشن یو پی ایف) اور جیتندر شریستا، سٹاف آئی ایس سی سیکرٹریٹ نیپال روانہ ہو گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ افسران نے وفد کو الوداع کیا۔

وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستانی عوام کی میزبانی اور محبت پر دلی شکریہ ادا کیا۔وفد نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

مزید خبریں