حج 2026ء کے واجبات کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتہ کے دن کھلی رہیں گی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):حج 2026ء کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے نامزد برانچیں ہفتہ کے دن کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):حج 2026ء کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے نامزد برانچیں ہفتہ کے دن کھلی رہیں گی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی تا کہ حج 2026ء کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو حج کے واجبات (دوسری قسط) ڈپازٹ کرانے میں سہولت دی جا سکے۔

مزید خبریں