نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 15 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):70 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ15 نومبر کو نشتر پارک ویلوڈروم قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی جو تین روز تک جاری رہے گی۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان اسکاوٹ، گلگت بلتستان ایسوسی ایشن، ایس ایس جی سی، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں ہی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے۔ چیمپیئن شپ چیف نیشنل …

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):70 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ15 نومبر کو نشتر پارک ویلوڈروم قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی جو تین روز تک جاری رہے گی۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان اسکاوٹ، گلگت بلتستان ایسوسی ایشن، ایس ایس جی سی، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں ہی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے۔ چیمپیئن شپ چیف نیشنل کمشنر ہارون جنرل کی زیرنگرانی منعقد کی جائے گی جس کے آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری محترمہ ماہم طارق آپریشنل امور سنبھالیں گے۔ تمام شرکت کرنے والی ٹیمیں کل تک لاہور پہنچ جائیں گی۔ میٹنگ14 نومبر کو پی سی بی کوچنگ سینٹر میں مقرر ہے جس کے دوران لائسنس، جرسی اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ رہائش، کھانے اور رسد کے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی، جبکہ اختتامی تقریب17 نومبر کو ہوگی، مہمان خصوصی پی سی ایف کے سابق صدر اور ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے بانی جناب محمد سلیم بٹ ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے150 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ مقابلے میں20 ایونٹس ہوں گے، جن کے ذریعے20 قومی چیمپئن کا تاج پہنایا جائے گا۔ یہ چیمپئن شپ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی آئندہ روڈ چیمپئن شپ کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔ اس ایونٹ کے بعد ایشین روڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے کراچی میں قومی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 70 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کو کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے جامع انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔

مزید خبریں