اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):واپڈا کیجان سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …
واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):واپڈا کیجان سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1529.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.562 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1226.15 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.054 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.141 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








