پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ریاض میں چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات

راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی سٹریٹیجک دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری اور سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے …

راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی سٹریٹیجک دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری اور سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جو علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان-سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ایک خصوصی اجلاس بھی ریاض میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی تینوں افواج کے وفدکی قیادت پاک فوج کے سی جی ایس لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی جبکہ سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور خالد البیاری نے کی۔

دوطرفہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ہے۔چیف آف جنرل سٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی قیادت نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کے اہم کردار کو سراہا۔

مزید خبریں