ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم میچ (کل) دوحہ میں کھیلا جائے گا

دوحہ۔15نومبر (اے پی پی):ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم میچ (کل) بروز اتوار کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز کو عرفان خان لیڈ کر رہے ہیں ، شاہینز نے ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا تھا اور پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عمان کو 40 رنز سے شکست دی۔ دوسری …

دوحہ۔15نومبر (اے پی پی):ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم میچ (کل) بروز اتوار کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز کو عرفان خان لیڈ کر رہے ہیں ، شاہینز نے ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا تھا اور پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عمان کو 40 رنز سے شکست دی۔

دوسری جانب بھارت اے کی ٹیم جتیش شرما کی کپتانی میں بھرپور فارم میں ہے اور پہلے میچ میں یو اے ای کو 148 رنز سے مات دے کر گروپ میں مضبوط پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن کے تعین کے اعتبار سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ شائقین کرکٹ روایتی حریف کے خلاف اس ٹکراؤ کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔