کولمبو۔15نومبر (اے پی پی):پہلے ویمنزٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز بلائنڈ ٹیم نے سری لنکن ویمنز بلائنڈ ٹیم کو 211 رنز سے شکست دی۔ہفتہ کو کولمبو بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے ریکارڈ ساز بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا …
پہلاویمنز ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکن ویمنز کو211 رنز سے شکست دے دی

مزید خبریں
کولمبو۔15نومبر (اے پی پی):پہلے ویمنزٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز بلائنڈ ٹیم نے سری لنکن ویمنز بلائنڈ ٹیم کو 211 رنز سے شکست دی۔ہفتہ کو کولمبو بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے ریکارڈ ساز بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا سے آخر تک اننگز پر مکمل طور پر غلبہ برقرار رکھا۔پاکستان کی کپتان مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78 گیندوں پر ناقابلِ شکست 230 رنز بنائے، جو بلائنڈ ویمنز انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
ان کا بھرپور ساتھ حوریہ ملک نے دیا جنہوں نے 49 گیندوں پر 69 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کی شاندار شراکت داری کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 331 رنز بنائے جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سنگِ میل ہے۔جواب میں سری لنکن بلائنڈن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 120 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے نور فاطمہ، حوریہ ملک اور ثمیرہ ملک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی مہرین علی کوشاندار ڈبل سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








