راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن میں صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، عبدالصمد، سلمان مرزا اور عثمان طارق نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کے دوران اپنی تکنیکی مہارتوں کو نکھارا اور آئندہ میچوں کے لیے خود کو تیار کیا۔ اس …
سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

مزید خبریں
راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن میں صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، عبدالصمد، سلمان مرزا اور عثمان طارق نے شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کے دوران اپنی تکنیکی مہارتوں کو نکھارا اور آئندہ میچوں کے لیے خود کو تیار کیا۔ اس سے قبل کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لے کر اپنی فٹنس اور فیلڈنگ کی کارکردگی کو بہتر بنایا۔








