کولکتہ۔16نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 30 رنز سے ہرا دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دلچسپ اور اتار چڑھاؤ سے بھرپور یہ ٹیسٹ تیسرے روز ہی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اتوار کو جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں کپتان تیمبا بووما …
جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 30 رنز سے ہرا دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
کولکتہ۔16نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 30 رنز سے ہرا دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دلچسپ اور اتار چڑھاؤ سے بھرپور یہ ٹیسٹ تیسرے روز ہی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اتوار کو جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں کپتان تیمبا بووما نے ذمہ دارانہ اور فائٹنگ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 55 رنز اسکور کیے۔
بھارت کے روندرا جدیجا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز میں 30 رنز کی برتری کی بدولت بھارت کو جیت کے لیے 124 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا تاہم جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے غیر معمولی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ پوری بھارتی ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ واشنگٹن سندر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ سائمن ہارمر نے چار جبکہ مارکو یانسن اور کیشو مہاراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائمن ہارمر کو میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔








