صدر مملکت ممنون حسین کا ڈاکتر رتھ فاو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش

صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکتر رتھ فاو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش ڈاکٹر رتھ فاو نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی‘ صدر مملکت کراچی۔ 19 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان میں جذام کے قومی …

صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکتر رتھ فاو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش
ڈاکٹر رتھ فاو نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی‘ صدر مملکت

کراچی۔ 19 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان میں جذام کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکتر رتھ فاو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاو نے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔مرحومہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کا انتخاب کیا اور پوری عمر اس نیک کام میں بسر کردی۔ ان کے بچھڑنے پر پاکستانی قوم غم زدہ ہے اور انھیں محبت سے یاد کرتی ہے۔قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر رتھ فاو کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ مسیحی قبرستان پہنچے اور آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاو کی تدفین کی رسومات میں شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کے بعد ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاونے انسانیت کی خدمت کی عظیم روایت قائم کی جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔صدر مملکت نے بعد ازاں مزار قائد اعظم پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو کی ذات خدمت کا استعارہ اور مایوس انسانیت کے لیے روشنی کی کرن تھی۔ ان جیسی شخصیات دنیا سے ضرور چلی جاتی ہیں لیکن ان کا کام اور خدمات انہیں حیات جاودانی عطا کردیتی ہیں۔ اپنی ان خدمات کے سبب ڈاکٹر رتھ فاو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو نے دکھی انسانیت کی خدمت کی جو روایت قائم کی تھی، اسے جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply