راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ گرین شرٹس نے 212 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 61 رنز بنائے، فخر زمان نے بھی نصف سنچری …
پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ گرین شرٹس نے 212 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 61 رنز بنائے، فخر زمان نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ محمد وسیم جونیئر کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ حارث رؤف سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

سری لنکن ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکی اور پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سدیرا سماراوکراما 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پون رتھنائیکے 32، کوسال مینڈس 34، کامل مشرا 29، پاتھم نسانکا 24، کمندو مینڈس 10، جینتھ لیانگے 4، مہیش تھیكشنا 7، جیفری وانڈرسے 4 اور پرمود مدوشان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم جونیئر بہترین باؤلر ثابت ہوئے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ 212 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز محتاط رہا۔
اوپنر فخر زمان نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور 55 رنز بنا کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔ میچ کے ہیرو محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 61 رنز بنائے اور ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن رکھا۔ حسین طلعت نے بھی 42 رنز بنائے، دونوں بیٹرز 44.4 اوورز میں ٹیم کو فتح دلوا کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ بابر اعظم نے 34 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے جیفری وانڈرسے نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسری بار سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔








