عمران خان خودملک کی ترقی کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں،امیرمقام

پشاور۔19اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی جس میںکئی ہلاکتیںہوئیںاورسینکڑوںمریض ہسپتالوںمیںزیرعلاج ہے عمران خان کاپوچھنااورپرویزخٹک کی منہ موڑنا نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ خیبرپختونخواکے عوام کی توہین بھی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے خیبرٹیچنگ ہسپتال میںڈینگی کے متاثرہ مریضوںکی تیمارداری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے …

پشاور۔19اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی جس میںکئی ہلاکتیںہوئیںاورسینکڑوںمریض ہسپتالوںمیںزیرعلاج ہے عمران خان کاپوچھنااورپرویزخٹک کی منہ موڑنا نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ خیبرپختونخواکے عوام کی توہین بھی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے خیبرٹیچنگ ہسپتال میںڈینگی کے متاثرہ مریضوںکی تیمارداری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے وفات پانے والے لواحقین کیلئے دو دولاکھ روپے کابھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑمیںمتاثرہ افرادکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مریضوںکی تیمارداری میںتاخیرپرمعذرت خواہ ہوںمگرتاخیراس لئے ہوئی کہ عمران خان یہ نہ ارشادفرمائیںکہ ڈینگی پھیلانا بھی انجینئر امیرمقام کی سازش تھی، خیبرپختونخوا میں مریضوں کی صحت یابی کیلئے ماہرڈاکٹرزاورادویات پہنچانے پرصوبے کے عوام کی طرف سے مشکورہوںجنہوںنے مشکل کی اس گڑھی میںبے آسرا عوام کی آہ سنی۔،صوبائی حکومت نے تین سال چوہوںسے کشتی کی اب ڈینگی کے خلاف ناکام حکمت عملی پرعمل پیراہے،اپنی ناکامی چھپانے کیلئے الزام تراشی کی نہیںمربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام مصیبت میںہے جبکہ حکمران ناران کاغان میںمز ے لوٹ رہے ہیں،عمران خان خودملک کی ترقی کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں،وہ صرف ڈنگ مارتاہے فلاح وبہبودکے کام انکی بس کی بات نہیں۔

Leave a Reply