ترکیہ کی بحری جہاز اور یاٹ برآمدات رواں سال ریکارڈ 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

انقرہ۔17نومبر (اے پی پی):ترکیہ کی بحری جہاز اور یاٹ برآمدات رواں سال ریکارڈ 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اناطولیہ کے مطابق ترکیہ کے بحری جہاز اور یاٹ بنانے والے شعبے نے رواں سال جنوری سے اکتوبر تک کی مدت میں اپنی تاریخ کی بلند ترین برآمدی مالیت حاصل کی جو 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ترکیہ کی مجموعی برآمدات …

انقرہ۔17نومبر (اے پی پی):ترکیہ کی بحری جہاز اور یاٹ برآمدات رواں سال ریکارڈ 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اناطولیہ کے مطابق ترکیہ کے بحری جہاز اور یاٹ بنانے والے شعبے نے رواں سال جنوری سے اکتوبر تک کی مدت میں اپنی تاریخ کی بلند ترین برآمدی مالیت حاصل کی جو 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ترکیہ کی مجموعی برآمدات 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.9 فیصد بڑھ کر 224.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ بحری جہاز اور یاٹ انڈسٹری کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات میں 0.9 فیصد حصہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1.8 ارب ڈالر کا یہ حجم سال کے پہلے دس ماہ کے لیے اس شعبے کی تاریخ کی بہترین کارکردگی ہے۔