وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کوہسار ٹاون بھارہ کہو میں نواز شریف روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں ، یہ پروپیگنڈہکرنیوالوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،تمام قومی ادار ے محترم ہیں ان کی تائید اور حمایت کرتے ہیں،پارلیمنٹ اور عوامی مینڈیٹ کا بھی احترام ہونا چاہیئے، ووٹ کے تقدس کی راہ میں حائل …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں ، یہ پروپیگنڈہکرنیوالوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،تمام قومی ادار ے محترم ہیں ان کی تائید اور حمایت کرتے ہیں،پارلیمنٹ اور عوامی مینڈیٹ کا بھی احترام ہونا چاہیئے، ووٹ کے تقدس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی تقسیم نہیں ،اختلاف رائے صحت مند رویہ اور بہتر فیصلوں تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، پانامہ فیصلے کے بعد پارٹی کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے مایوس ہیں، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے ، ووٹ کا تقدس الیکشن وعدوں کی تکمیل ہے جس پر تندہی سے عمل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہسار ٹاون بھارہ کہو میں نواز شریف روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سردار مشتاق عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply