اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 120 پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی طرف سے انتخابی فہرستوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق الزامات حقائق اور اعدادوشمار کے بغیر بے بنیاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹرز …
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کے الزامات مسترد کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 120 پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی طرف سے انتخابی فہرستوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق الزامات حقائق اور اعدادوشمار کے بغیر بے بنیاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹرز کی فہرست ضلعی الیکشن کمیشن آفس لاہور کو فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران اسی حلقے کی فہرست میں 67 نئے ووٹروں کا اندراج ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ فہرست دسمبر 2016ءمیں امیدوار کی درخواست پر مہیا کر دی تھی۔ لاہور کے ضلعی الیکشن کمشنر کے آفس میں تمام امیدواروں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ وہ پیر کو ضمنی انتخاب کیلئے چھپنے والی فہرست 67 نئے ووٹرز کے اضافے کے ساتھ ضلعی الیکشن آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کو پی ٹی آئی کی طرف سے عام انتخابات 2013ءمتعلقہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے فارم 14 کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے صرف دو درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔








