صوبائی وزیر کھیل کی زیر صدارت اہم اجلاس ،سالانہ ترقیاتی سکیموں اور نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ کھیل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، سپورٹس انفراسٹرکچر کی پیش رفت اور نیشنل گیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کھیل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 12 بڑی سپورٹس سکیموں کے ٹینڈرز جلد جاری کر …

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ کھیل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، سپورٹس انفراسٹرکچر کی پیش رفت اور نیشنل گیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کھیل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 12 بڑی سپورٹس سکیموں کے ٹینڈرز جلد جاری کر دئیے جائیں گے۔ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ نیشنل گیمز کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ میںحکام نے بتایا کہ پنجاب کا دستہ 04 دسمبر کو نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام ٹیموں کو بہترین کوچنگ، جدید ٹریننگ اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر میں جاری منصوبوں کو معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ بڑے سپورٹس کمپلیکسز کی تکمیل کے بعد انہیں جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کا بنیادی ہدف ہے۔ اجلاس میں نیشنل گیمز میں پنجاب کی بھرپور اور شاندار شرکت یقینی بنانے کے لیے مختلف سفارشات اور اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔