راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جہانداد خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خالد عثمان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم بھی 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شاہ زیب خان نے 53 …
قائد اعظم ٹرافی : فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جہانداد خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خالد عثمان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم بھی 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شاہ زیب خان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ علی اسفند نے 5 اور سردار حسن رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں فیصل آباد نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 97 رنز بنا لیے، فہام الحق 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ بہاولپور کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 140 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سعد خان نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ نعمان علی نے 4 اور عامر جمال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 7 وکٹوں پر 132 رنز بنا لیے۔ حسین طلعت 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور کی ٹیم ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ عباس علی نے 116 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ساجد خان نے 60 رنز بنائے۔ علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر محض 27 رنز بنائے۔ فاٹا کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خوشدل شاہ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسامہ میر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کی ٹیم بھی زیادہ بڑا مجموعہ نہ بنا سکی اور 186 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ محسن ریاض نے 33 رنز بنائے جبکہ فاٹا کے آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنا لئے۔ اسلام آباد کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
شامل حسین نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کاشف بھٹی نے 5 اور محمد اصغر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی بلوز نے 6 وکٹوں پر 294 رنز بنا لیے۔ سعود شکیل 88 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ عبداللہ فضل نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔








