سہیل انور کی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے پر اعجاز خان اور ارسلان بیگ کو مبارکباد

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سہیل انور نے 16 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے پر اعجاز خان اور ارسلان بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا مزید نام روشن کریں گے۔ انڈونیشیا کے شہر باطم میں کھیلی گئی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سہیل انور نے 16 ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے پر اعجاز خان اور ارسلان بیگ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک و قوم کا مزید نام روشن کریں گے۔

انڈونیشیا کے شہر باطم میں کھیلی گئی ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے تن سازوں نے حصہ لیا اور اس ایونٹ میں پاکستان نے تین میڈل حاصل کئے۔اعجاز خان نے دو تمغے ایک چاندی اور ایک کانسی جبکہ ارسلان بیگ نے ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اعجاز خان کا تعلق خیبر پختونخوا سے جبکہ ارسلان بیگ کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔