پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (کل) منگل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (کل) بروز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہو گا جبکہ تمام مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے۔ موجودہ سیزن میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی ٹی 20 …

راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (کل) بروز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہو گا جبکہ تمام مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے۔ موجودہ سیزن میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو طرفہ ٹی 20 سیریز اپنے نام کی جبکہ ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایسے میں نئی سہ ملکی سیریز ورلڈ کپ 2026 سے قبل ٹیم کی تیاریوں کے لیے نہایت اہم تصور کی جا رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سیریز کو ایک بروقت چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل مضبوط ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنے سے قومی اسکواڈ کو اپنی منصوبہ بندی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے

شارجہ میں سہ ملکی سیریز جیتی، ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائی اور جنوبی افریقہ و سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم نے بہترین نظم و ضبط پیش کیا۔ ہم اسی تسلسل کو اس سیریز میں بھی برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔ راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ ہوم ٹیم کو بھرپور سپورٹ دیتے ہیں اور ہمیں بھی اسی جوش و خروش کی توقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 18 اور زمبابوے نے 3 میچ جیتے۔ دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 24 ٹی 20 مقابلوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں پاکستان نے 14 جبکہ سری لنکا نے 10 فتوحات حاصل کیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد نواز، ابرار احمد، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔