سرگودھا۔ 17 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیسن سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی منصورہ صفدر، ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس گجر اور صباحت بلوچ نے کیا۔ وائس پرنسپل منصورہ صفدر نے اس موقع پر …
تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
سرگودھا۔ 17 نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیسن سرگودھا کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی منصورہ صفدر، ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس گجر اور صباحت بلوچ نے کیا۔ وائس پرنسپل منصورہ صفدر نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف طلبہ کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خود اعتمادی بھی پیدا کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس گجر نے کہا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابوالحسن نقوی کی ہدایت پر تمام ٹورنا منٹ کو ایمانداری سے کروانے کے لئے بھر پور نگرانی کی جا رہی ہے۔ ٹورنا منٹ کا مقصد اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آفیشل کے فرائض وقاص بٹ نے سرانجام دئیے جبکہ سرگودھا کے سرکاری اور نجی کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹورنامٹ میں پہلی پوزیشن سپئریر کالج دوسری ریڈر کالج جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک نے حاصل کی۔









