سنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

مسقط ۔17نومبر (اے پی پی):عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے لگاتار تیسرا میچ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی تاہم محمد آصف کو بھارتی کیوئسٹ نےآئوٹ کلاس کر دیا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ جو اس چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ، کے مطابق …

مسقط ۔17نومبر (اے پی پی):عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے لگاتار تیسرا میچ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی تاہم محمد آصف کو بھارتی کیوئسٹ نےآئوٹ کلاس کر دیا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ جو اس چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ، کے مطابق سنوکر ورلڈ کپ میں ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کے محمد آصف کو انڈیا کے آدتیہ مہتہ نے تین، ایک فریم سے شکست دے دی۔

مہتہ کی جیت کا سکور ان کے حق میں 5-119، 82-5، 0-117 اور 7-69 رہا۔ انہوں نے 117 کا سنچری بریک بھی کھیلا۔ پاکستان کے اسجد اقبال نے ایونٹ میں تیسرا میچ بھی جیت لیا۔انہوں نے ملائیشیا کے لم کوک لیونگ کیخلاف تین، صفر سے کامیابی حاصل کی۔اسجد کی جیت کا فریم اسکور 12-94، 0-142 اور 31-68 رہا۔ انہوں نے 142 کا ٹورنامنٹ کااب تک سب سے بڑا بریک کھیلا۔ اس مرحلے کے اختتام پر تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نے لاسٹ 32 مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔