راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ سہ ملکی سیریز پر مرکوز ہے، پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سکندر رضا نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر مشکل حریف ثابت ہوتا ہے تاہم وہ افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے …
زمبابوے ٹیم کی تمام تر توجہ سہ ملکی سیریز پر مرکوز ہے، پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کپتان سکندر رضا
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ سہ ملکی سیریز پر مرکوز ہے، پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سکندر رضا نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر مشکل حریف ثابت ہوتا ہے تاہم وہ افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم باؤلنگ اور فیلڈنگ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائے تو کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کپتان نے کہا کہ ہمیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں، جب آپ باقاعدگی سے ٹاپ ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلتے تو مشکلات بڑھ جاتی ہیں
لیکن اس سال ہم نے بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا جو ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ زمبابوے اسکواڈ پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ جب ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی تو اس کا کوئی ذکر نہیں ہوا لیکن شکست پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے ورلڈ کپ میں بھی زمبابوے نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بڑی ٹیموں کے خلاف اہم فتوحات حاصل کیں۔ سکندر رضا نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم افریقہ کی دوسری بہترین ٹیم ہے اور جو ایشیائی ٹیمیں زمبابوے آئیں، ہم نے انہیں شکست دی۔









