راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی باوقار رونمائی پیر کے روز کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا سری لنکا کے نائب کپتان ڈاسن شناکا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب …
سہ ملکی ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا

مزید خبریں
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی باوقار رونمائی پیر کے روز کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا
سری لنکا کے نائب کپتان ڈاسن شناکا اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر تینوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں اور سیریز کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز کل (منگل) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہر ٹیم مجموعی طور پر چار میچ کھیلے گی جبکہ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ان کا آغاز شام 6 بجے ہو گا۔








