سعودی عرب نے خام تیل کی پہلی شپمنٹ شام بھیج دی

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے انرجی سیکٹر گرانٹ کے تحت خام تیل کی پہلی شپمنٹ شام بھیجی ہے، تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار بیرل تیل لے کر ایک آئل ٹینکر اتوار کو بانیاس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ شپمنٹ 16.5 ملین بیرل گرانٹ کی ابتدائی قسط ہے، جس کا اعلان اس سال کے آغاز میں شام کے توانائی سیکٹر کی سپورٹ …

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے انرجی سیکٹر گرانٹ کے تحت خام تیل کی پہلی شپمنٹ شام بھیجی ہے، تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار بیرل تیل لے کر ایک آئل ٹینکر اتوار کو بانیاس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ شپمنٹ 16.5 ملین بیرل گرانٹ کی ابتدائی قسط ہے، جس کا اعلان اس سال کے آغاز میں شام کے توانائی سیکٹر کی سپورٹ کےلیے مملکت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

گیارہ ستمبر کو سعودی ترقیاتی فنڈ اور شام کی وزارت توانائی نے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔سعودی ترقیاتی فنڈ کا کہنا ہے’ خام تیل کی فراہمی سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق کی گئی اور یہ شام کی مدد کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔سعودی وزارت توانائی کی نگرانی میں نافذ کی جانے والی سکیم شامی ریفائنریوں کے آپریشن کو بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس کا مقصد اہم شعبوں کی مدد کرنا، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ گرانٹ شامی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہے،جس کی بنیاد دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

مزید خبریں