اسلامی یکجہتی کھیل: ارشد ندیم جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے طلائی تمغے کے لیے پرامید

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کے سٹار اولمپئن ارشد ندیم 2025 کے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں جیولین تھرو کے ایونٹ میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ یہ مقابلہ کل (19 نومبر کو) ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ارشد ندیم نے اپنی تیاری اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تیاری بہترین طریقے سے جاری ہے اور وہ …

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کے سٹار اولمپئن ارشد ندیم 2025 کے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں جیولین تھرو کے ایونٹ میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ یہ مقابلہ کل (19 نومبر کو) ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ارشد ندیم نے اپنی تیاری اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تیاری بہترین طریقے سے جاری ہے اور وہ اپنے آخری ٹریننگ سیشنز پر فوکس کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معزز ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بڑا اعزاز ہے اور میں ملک کے لیے میڈل جیتنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔ ارشد ندیم 2024ء کے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی ریاض میں موجودگی پر شائقین اور کھیلوں کے مداح بڑی دلچسپی سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ملک کے میڈل کائونٹ میں اضافہ کریں گے۔