آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سیاسی خاندان کے رکن

مظفر آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما راجہ فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور 1990 میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، جبکہ والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی ممبر رہے چکی …

مظفر آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما راجہ فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور 1990 میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، جبکہ والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی ممبر رہے چکی ہیں وہ پی پی پی ویمن ونگ کی سربراہ تھیں۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے بڑے بھائی راجہ مسعود ممتاز راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے چکے ہیں ۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور 2011 میں پہلی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وزارت اوقاف اور بجلی کے عہدے سنبھالے۔ 2017 سے وہ پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری ہیں اور سابق اتحادی حکومت میں لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقیاتی وزیر بھی رہے ۔

 

مزید خبریں