ایس سی او فریم ورک :تجارت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کے ذریعے زیادہ اقتصادی انضمام کی ضرورت ہے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار

ماسکو ۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایس سی او فریم ورک میں پاکستان کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی شراکت داری کے اہم ستونوں کے طور پر تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی تعاون پر زور دیا۔ منگل کو …

ماسکو ۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایس سی او فریم ورک میں پاکستان کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی شراکت داری کے اہم ستونوں کے طور پر تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی تعاون پر زور دیا۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے تجارت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کے ذریعے زیادہ اقتصادی انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی آفات کی تیاری پر تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ فرضی مشقوں کے انعقاد کے لیے پاکستان کی تیاری کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے ایس سی او کو جدید بنانے اور انگریزی کو ”ورکنگ لینگویج“ کے طور پر متعارف کروا کر اس کی رسائی کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے مشترکہ اہداف کے ساتھ منسلک پروجیکٹ پر مبنی اقدامات میں مبصر اور شراکت دار ریاستوں کی گہری شمولیت کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مالیاتی ادارے اور ٹولز کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیمی روابط کو وسعت دے کر انسانی سرمائے کی ترقی کی تجویز بھی دی۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مزید اختراعی اور مربوط خطہ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔