اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں یوگنڈا کے ایتھلیٹس کی نمایاں کارکردگی

خرم شہزاد   ریاض۔18نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں یوگنڈا کے ایتھلیٹس نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ مردوں کے 800 میٹر ہیٹ 3 میں یوگنڈا کے ٹام ڈریڈریگا نے 1:49.43 کے وقت کے ساتھ سبقت حاصل کی جبکہ سعودی عرب کے فیصل مغاربی معمولی فرق سے دوسرے اور مصر کے ابراہیم الزفیری تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کے 400 میٹر میں بھی یوگنڈا نے …

خرم شہزاد

 

ریاض۔18نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں یوگنڈا کے ایتھلیٹس نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ مردوں کے 800 میٹر ہیٹ 3 میں یوگنڈا کے ٹام ڈریڈریگا نے 1:49.43 کے وقت کے ساتھ سبقت حاصل کی جبکہ سعودی عرب کے فیصل مغاربی معمولی فرق سے دوسرے اور مصر کے ابراہیم الزفیری تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے 400 میٹر میں بھی یوگنڈا نے شاندار کارکردگی جاری رکھی جہاں لینی شیڈا نے ہیٹ 2 میں 52.47 کے ساتھ میدان مار کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ ان کی ہم وطن مورن بنورا اکیی کی ہیٹ 1 میں پانچویں نمبر پر آئیں۔ شیڈا نے مقابلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک شاندار ریس تھی۔