شزہ فاطمہ خواجہ کی آذربائیجان کے وزیرِ ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ راشد نبی یوف سے ملاقات ، سٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایکسچینج پروگرام کو فروغ دینے پر اتفاق

باکو۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے وزیرِ ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ راشد نبی یوف سے اہم ملاقات کی۔دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی دوستانہ تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو سراہا۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے ’’آذربائیجان2030‘‘ ڈیجیٹل حب وژن کی تعریف کی۔شزہ …

باکو۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے وزیرِ ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ راشد نبی یوف سے اہم ملاقات کی۔دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے قریبی دوستانہ تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو سراہا۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے آذربائیجان کے ’’آذربائیجان2030‘‘ ڈیجیٹل حب وژن کی تعریف کی۔شزہ فاطمہ نے پاکستان کے مضبوط آئی ٹی ٹیلنٹ، 200+ ملین ٹیلی کام صارفین کو نمایاں کیا ۔شزہ فاطمہ نے گورنمنٹ ٹیک تعاون اور آسان خدمت ماڈل کو پاکستان میں متعارف کرانے کی پر گفتگو کی۔

انہوں نے فن ٹیک، سمارٹ سیٹیزاور گورنمنٹ ٹیک ٹیلنٹ ٹریننگ پروگرامز پر بھی گفتگو کی۔ آذربائیجان اور پاکستان نے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایکسچینج پروگرام کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی امریکا کے ایف سی سی کمشنر اولیویا ٹرسٹی سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی ایکسپورٹ پارٹنر ہے۔ وفاقی وزیر نے ایف سی سی کے ریگولیٹری کردار اور عالمی اثر کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی ریگولیٹری اصلاحات اور ڈیجیٹل حب بننے کی صلاحیت اجاگر کی۔ دونوں فریقین نے سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف مشترکہ فریم ورک پر گفتگو کی۔شزہ فاطمہ نےمصنوعی ذہانت ، سائبرسکیورٹی اور ڈیٹا سائنس میں امریکی تعلیمی اداروں سے تربیتی تعاون پر زور دیا۔