اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں ملک میں ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سپلائی چین اور مارکیٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء …
مربوط حکمت عملی اور بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جائے گا، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں ملک میں ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سپلائی چین اور مارکیٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پیشگی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ محکمے ان اشیاء کی وافر دستیابی کے لیے بروقت جامع پلان پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اکتوبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد تھی جو اکتوبر 2025ء میں کم ہو کر 6.2 فیصد رہ گئی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے ضروری اشیاء کے موثر انتظام کے لیے سپلائی پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کے لیے کولڈ چین سسٹم قائم کیے جائیں تاکہ رسد و طلب کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھائو سے بچا جا سکے۔
پروفیسر احسن اقبال نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈیٹا بیس پر مبنی تجزیاتی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر فیصلے ڈیٹا پر مبنی تجزیے کی بنیاد پر کیے جائیں تاکہ موثر اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ مارکیٹ مانیٹرنگ میں تیزی لائیں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مربوط حکمت عملی اور بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔








