اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی …
پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
اسی طرح ا ن کو اسلام آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔شرکاء کے سوالات کے جوابات میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کا قیام شہر میں واٹر اور سیوریج سے متعلق مسائل کے ساتھ آبی وسائل کے بہتر انتظام کیلئے کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ ملکر مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اراضی کے مسائل کو حل اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام اور سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے، میگا پراجیکٹس انٹرچینجز اور انڈر پاسز کی تعمیر سے قبل ان منصوبوں کا ماحولیاتی اثرات کیلئے انوائرمنٹ ایپمکٹ اسسمنٹ (EIA) اور فزیبلٹی سٹڈی کے بعد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کو نہ صرف ماحول دوست بنایا جا رہا ہے بلکہ کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نئے سیکٹرز کی لانچنگ اور ان میں ترقیاتی کاموں میں تیزی کیساتھ پرانے سیکٹرز کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اسی طرح شہر میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شہر کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش پر صرف کیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ نے شرکاء کو بتایا کہ بارش کے پانی کو زیر زمین منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100 بڑے ریچارج ویلز بنائے جارہے ہیں جبکہ پانی کو محفوظ کرنے کیلئے 20 بڑے واٹر ٹینکز بنائے جائیں گے۔ ممبر پلاننگ نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چلنے والی 4 میٹرو بس روٹس اور ماحول دوست 160 الیکٹرک بس فیڈر روٹس شامل ہیں۔بریفنگ کے اختتام پر صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے فیکلٹی کو سی ڈی اے کی جانب سے یادگاریں شیلڈ اور چیئرمین سی ڈی اے نے فیکلٹی اور شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا۔








