بلائنڈ وویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان بلائنڈ وویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کولمبو۔19نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ وویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ وویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بدھ کو سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 …

کولمبو۔19نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ وویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ وویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

بدھ کو سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔پاکستان بلائنڈ ومنز کی جانب سے مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59 مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔آسٹریلیا بلائنڈ وویمنز کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرٹرنری لائس نے 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کرٹرنری ویبیک نے 35 رنز بنائے۔پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے مہرین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان بلائنڈ وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا اخری لیگ میچ کل امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔