وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترک سفیر بابر گرگن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو مشترکہ تاریخ ، ایک جیسی اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگن سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک ترک …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو مشترکہ تاریخ ، ایک جیسی اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگن سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترک سفیر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سبنھالنے پر مبارکباد دی۔ ترک صدر کی جانب سے تہنیتی خط بھی وزیراعظم کو پہنچایا گیا۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات گذشتہ چار برسوں میں مزید گہرے اور وسعت پذیر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply