وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں اقلیتوں کا تحفظ اورتمام شعبوں میں میرٹ اوراستعداد کے مطابق انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امورخلیل جارج کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد ن …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں اقلیتوں کا تحفظ اورتمام شعبوں میں میرٹ اوراستعداد کے مطابق انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امورخلیل جارج کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد ن سے پیرکو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی ۔وفد میں دیگر کے علاوہ بشپ عرفان جمیل،بشپ اشرف جوزف، بشپ ہمفرے سرفراز، پاسٹر ابراہیم دانیال، پاسٹرعمران فضل، سسٹر سوزن سرداراورسسٹر مارتھا تاج شامل تھیں۔وفاقی وزیرشماریات کامران مائیکل بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔وفد نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی آنجہانی ڈاکٹرروتھ فاﺅ کی سرکاری تدفین کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے ڈاکٹرروتھ فاﺅ کو جو عزت اوراحترام دیاہے اس سے پاکستان کی مسیحی برادری کو پورے ملک میں پہلے سے جاری سماجی اورانسانی ہمدردی کی خدمات کو وسعت دینے کا حوصلہ ملاہے۔

Leave a Reply