وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسزکا زچہ بچہ کی صحت کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے زچہ بچہ کی صحت کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے یہاں ” کوالٹی آف کیئراراﺅنڈ دی ٹائم آف برتھ “ کے بارے صوبائی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو مد نظر رکھتے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے زچہ بچہ کی صحت کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے یہاں ” کوالٹی آف کیئراراﺅنڈ دی ٹائم آف برتھ “ کے بارے صوبائی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے ماﺅں کی ان اموات کو روکنے کے لئے بڑی فعالیت سے کام لیتے ہوئے ان خواتین تک پہنچنا ہو گا جن کو صحت کے عملہ کی عدم دستیابی کی کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے صحت کے سماجی عزائم کا جائزہ لینے کی پر زور دیا اور کہا کہ پیدائش کے وقت ہونے والی طبی نگہداشت کے معیار کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے متعدد شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کیا جائے ۔ تھنک ٹینک نے وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پر وگرام بھی زور دیا جس سے مالیاتی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور کہا کہ طبی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنا کر کمیونٹی کے اعتماد کے حصول کی ضرورت ہے ۔انھوںنے بتایا کہ معیارات کو ادارہ جاتی بنانا ہی نوزائیدہ بچوں اور ماﺅں کی زندگی بچانے کا واحد راستہ ہے۔

Leave a Reply