وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

سینٹ اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے‘ کسی بھی معاملے پر اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں‘ ایوان نے ریکوڈک کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے …

سینٹ اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے‘ کسی بھی معاملے پر اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں‘ ایوان نے ریکوڈک کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہیں گے اور کسی بھی معاملے پر وہ اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ایوان بالا کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے ریکوڈک کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے‘ کسی بھی معاملے پر اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا کردار اور اپنی خدمات پیش کریں گے۔

Leave a Reply