ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ

راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس آئی نے تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، کلبھوشن یادیو نیٹ ورک، راءاور این ڈی ایس اس واقعہ کے پیچھے تھے، پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر فور کے …

راولپنڈی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس آئی نے تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، کلبھوشن یادیو نیٹ ورک، راءاور این ڈی ایس اس واقعہ کے پیچھے تھے، پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر فور کے زمینی اہداف مکمل کر لئے ہیں، آپریشن خیبر فور کے دوران دو فوجی جوان شہید،6 اہلکار زخمی اور 52 دہشت گرد مارے گئے،31 دہشت گرد زخمی، ایک زندہ پکڑا گیا جبکہ 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے، پاک فوج نے 250 مربع کلومیٹر کا علاقہ مکمل کلیئر کر لیا ہے، 2017ءمیں سرحد پار سے حملوں کی 250 ناکام کوششیں کی گئیں، پاکستان میں ملٹری سول ریلیشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، احسان اﷲ احسان سمیت جس کے ہاتھ بھی پاکستانی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اسے معافی نہیں ملے گی، ارفع کریم ٹاور پر حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں، ارفع کریم ٹاور سمیت 8 خودکش حملہ آور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدف بنانا چاہتے تھے، انہیں پاک فوج نے پکڑ لیا ہے، 14 اگست کو پاکستان کے اس حصے میں پاکستانی پرچم لہرایا جہاں پہلے کبھی ممکن نہ تھا، پاکستان میں کہیں بھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، فاٹا اصلاحات پر سکیورٹی سے متعلق پاک فوج نے اپنی سفارشات دیدی ہیں، پاک فوج فاٹا اصلاحات اور انضمام کی مخالف نہیں ہے۔ وہ پیر کو آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ملکی سکیورٹی صورتحال، آپریشن خیبر فور، آپریشن ردالفساد کے حوالہ سے بریفنگ دے رہے تھے۔

Leave a Reply